29 اکتوبر 2011 - 20:30

پاکستان کي وزير خارجہ حنا رباني کھر نے کہا ہے کہ قبائلي علاقوں پر امريکہ کے ڈرون حملوں کا کوئي جواز نہيں ہےـ

ابنا: آسٹريليا کے پرتھ شہر ميں دولت مشترکہ کے رکن ممالک کے سربراہي اجلاس کے موقع پر حنا رباني کھر نے کہا کہ امريکہ کي اس اسٹريٹيجي کے الٹے نتائج سامنے ہيں اور ان حملوں سے انتہا پسند گروہوں کي سرگرمياں اور بھي بڑھ گئي ہيں ـ

طلباء کي ايک نشست سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حکام نے ڈرون حملوں کي ہميشہ مذمت کي ہےـ

رباني کھر نے کہا کہ ہم اس وقت دہشت گردي کے خلاف حالت جنگ ميں ہيں ـ انہوں نے پاک افغان تعلقات کے سلسلے ميں کہا کہ ہم افغانستان ميں امن و استحکام ديکھنا چاہتے ہيں ـ پاکستاني وزير خارجہ نے افغان امن کونسل کے سربراہ برہان الدين رباني کے قتل کے واقعے کو اسلام آباد کابل تعلقات خراب کرنے کي مذموم کوشش قرار دياــ

..........

/169